اسلام آباد: نگران وزیرتوانائی محمد علی نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے گیس سپلائی کرنا ناممکن ہے، سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔
نجی ٹی وی کےمطابق نگران وزیر توانائی نے کہا کہ پچھلے سال پاکستان میں گیس کی سپلائی 20 فیصد کم ہوئی، ایل این جی کے زیادہ کارگومنگوانےکی کوشش کررہےہیں لیکن اس کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔
انہو ں نے بتایا کہ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی، 24 گھنٹے گیس سپلائی کرنا ناممکن ہے، گیس کو بلاضرورت استعمال نہ کیا جائے۔
نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ ڈالر کا ریٹ زیادہ ہے اس لیے مہنگائی ہو رہی ہے، ملک میں ٹیکس کلچر نہیں ہے، اس لیے بجلی اور گیس کے بلوں میں ٹیکس لگتے ہیں۔
محمدعلی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں بجلی چوری کی جاری ہے، 10 دنوں میں بجلی چوری سے 6 ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔








