اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے سیکریٹری توانائی راشد لنگڑیال کو مفاد عامہ کےلیے اردو میں ٹوئٹ کرنے کا کہہ دیا۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ راشد لنگڑیال پلیز ٹوئٹ اردو میں کریں تاکہ عام شہری کو یہ پتہ لگے کہ وہ کہاں کہاں کے بجلی چوروں کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔
راشد لنگڑیال نے بجلی چوری میں بھکر اور ڈی آئی خان کا موازنہ پیش کردیا
انہوں نے کہا کہ آپ کی اس کاوش کی کامیابی کےلیے ضروری ہے کہ عام شہری کو معلوم ہو، عوام کو بجلی چوروں کی شناخت ہونی چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بجلی کی چوری سارے ملک میں ہو رہی ہے اور عملہ اس میں شامل ہے، اللّٰہ اس جہاد میں آپ کی مدد اور نصرت فرمائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کو بیرونی دشمنوں سے کہیں زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرہ ہے، توانائی کے چور بے نقاب ہونے چاہئیں۔ بجلی، گیس اور ٹیکس چور قومی مجرم ہیں، جن سے نجات غربت اور مہنگائی سے نجات ہے۔
ماشاءاللہ
راشد پلیز ٹویٹ اردو میں کریں تا کہ عام شہری کو یہ پتہ لگے کہ وہ کن اور کہاں کے چوروں کا بوجھ اٹھا رہے ھیں۔ یہ بہت ضروری ھے کہ آپ کی یہ کاوش اور اسکی کامیابی بھی عام شہری کو معلوم ھو۔ چوری سارے ملک میں ھو رہی ھے اور عملہ اس میں شامل ھے عوام کو بجلی چوروں کی شناخت ھونی… https://t.co/pHDno8gWUV— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 22, 2023








