لاہور(ممتاز نیوز)اینٹی کرپشن نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر سابق صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسکے ملکیتی تاشقند ہوٹل و میرج ہال اور فیکٹری مختار فیڈز کو سیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد پر الزام ہے کہ انہوںنے اپنے ہوٹل کی کیٹگری میں ردوبدل کر کے ٹیکس کی بھاری چھوٹ حاصل کی اور مختار فیڈز میں بغیر نقشے کے غیر قانونی تعمیرات کیں۔
سابق وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ہوٹل کی کیٹگری میں ردوبدل کر کے ٹیکس کی بھاری چھوٹ حاصل کی اور مختار فیڈز میں بغیر نقشے کے غیر قانونی تعمیرات کیں۔ pic.twitter.com/10pRrQadDL
— Anti-Corruption Establishment Punjab (@ace_punjab) September 22, 2023








