پاکپتن(نیوزڈیسک)پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے پاکپتن میں ایک ہزار سیلاب متاثرہ گھرانوں کے لیے امدادی پیکج/ راشن دینے کا اعلان کردیا۔
اپنے خطاب میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا اور غریبوں کا خیال رکھنا میرا فرض اور شوق ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ مستحق لوگوں کی مدد کریں۔ انشاء اللہ میری طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اس موقع پر دربار بابا فرید گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے سجادہ نشیں، سابق ایم پی اے پاکپتن دیوان عظمت سید محمد چشتی، فرخ مانیکا، محمد شاہ کھگہ نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکج کے اعلان پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب سے اسحاق خان خاکوانی اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی خطاب کیا۔
جہانگیر ترین کا پاکپتن کے سیلاب متاثرین کےلئے ایک ہزار امدادی پیکج کا اعلان








