بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن سے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا، علی محمد خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست نہیں اصولوں پرسیاست کی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن ہوں تو عوام جسے چاہے گی منتخب کرے گی، ملک اس وقت مشکل میں ہے، مسائل کے حل کیلئے مل کر بیٹھنا ہوگا، الیکشن کے ایک نقطے پر سب کو ملکر بیٹھنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی اداروں سے نہیں ، مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے، پاکستان کے مفاد کیلئے پی ٹی آئی سے بات کرنی پڑے گے، جمہوریت اور ملک کیلئے سب سے بڑی جماعت سے بات کرنی پڑے گی۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا، ہم تیاری کررہے ہیں، ٹکٹنگ کے حوالے سے ہماری تیاری چل رہی تھی اسے مزید تیز کیا جائے گا۔