اسلام آباد: پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھارت میں ٹوائلٹس کی تعمیر کے لئے رقم عطیہ کرنے کی پیشکش کردی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر خیراتی اقدام میں حریم شاہ نے بھارت میں ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے کی خطیر رقم عطیہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
اپنی پوسٹ میں حریم نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو احترام کے ساتھ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو مودی جی، میں بھارت میں ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے 1 ملین روپے عطیہ کرنا چاہتی ہوں، براہ کرم میری رہنمائی کریں کہ میں یہ عطیہ کہاں کر سکتی ہوں ۔
پاکستانی سلیبریٹی کی جانب سے خیر سگالی کی اس غیر متوقع پیشکش نے سرحد کے دونوں اطراف سے توجہ حاصل کر لی ہے، یہ عمل اتحاد اور سرحد پار تعاون کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
حریم شاہ کی پیشکش کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم اور ان کی حکومت اس فراخدلانہ اقدام پر کیا ردعمل دیتی ہے۔








