بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان کی عدالت طلبی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اٹک جیل حکام کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کا معاملہ ،اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ نے اٹک جیل حکام کو خط لکھ دیا جس میں عمران خان کی 25 تاریخ کی پیشی سے متعلق آگاہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کل اسلام آباد عدالت میں طلبی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اٹک جیل حکام کو آگاہ کر دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی 25 ستمبر کو فکس ہے۔
واضح رہے سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت طلبی کا نوٹس جاری کیاتھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان کو عدالت طلبی کا نوٹس جاری کیاتھا۔
عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 25 ستمبر کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے عملے کو اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام روبکار جاری کرنے کی ڈائریکشن بھی دے دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد قدرت اللہ کی عدالت میں ہوئی تھی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو بھی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔