کراچی میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوچکا ہے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پہنچے گا۔
شہادت حضرت امام حسین کی یاد میں چپ تعزیہ کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، نشترپارک سے برآمد ہونے والا جلوس نور باغ مسافرخانہ، موسیٰ لین پہنچے ہوگا۔
چپ تعزیہ کا دوسرا جلوس دوپہر 2 بجے امام بارگاہ قصرمصعب رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوگا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغربین کے وقت مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
ٹریفک پولیس نے جلوسوں کے باعث متبادل روٹس کا اعلان کردیا ہے، نارتھ ناظم آباد، حیدری اور ناظم آباد نمبرسات سے آنے والا ٹریفک لیاقت آباد دس نمبر کو موڑ دیا جائے گا۔
واٹر پمپ سے کریم آباد فلائی اوور دوپہر ایک بجے ٹریفک کیلئے بند ہوجائے گا، جبکہ سندھی ہوٹل سے ٹریفک کو یونیورسٹی روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
دوپہر ایک بجے کے بعد ٹریفک گرومند سے بنوری ٹاؤن سگنل، نیوایم اے جناح روڈ کی طرف موڑدیا جائے گا، اس دوران گرین اور اورنج لائین سروس بند رہے گی۔









