بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، کارکنان فقیدالمثال استقبال کی تیاری کریں،شہبازشریف

لندن(ممتازنیوز) لندن میں مسلم لیگ(ن) کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کی ملک واپسی کے حوالے سے مشاورت کی کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے صدروسابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ قائدمسلم لیگ(ن)انشااللہ 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، پارٹی رہنمااور کارکنان نوازشریف کے فقیدالمثال استقبال کی تیاری کریں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے دورمیں ملک ترقی کررہاتھا،ا ن کے دورمیں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی۔دریں اثنا ایک بیان میں  شہبازشریف نے کہاکہ قائد مسلم لیگ ن سے لندن میں ملاقات کیلئے تشریف لانے والے پارٹی رہنما بھی اپنے پروگرام کینسل کریں اور قائد مسلم لیگ ن کے عظیم الشان استقبال کیلئے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔