نانجنگ(ممتازنیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے روسی نائب وزیر اطلاعات بیلا چریکسووا سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور روس کے ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے روس کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن اور تربیتی پروگرامز کے آغاز پر زور دیا ۔مرتضیٰ سولنگی نے روسی نائب وزیر اطلاعات کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
روسی نائب وزیر نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ میڈیا کے علاوہ بھی دیگر شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کا خواہاں ہے۔روس میں پاکستانی ڈراموں کو خاص مقبولیت حاصل ہے۔دونوں ممالک کے مابین ڈراموں اور دیگر پروکشن کے تبادلہ پر بھی غور و خوض کیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے خطے کے امن کے لئے روس کی خدمات کو سراہا۔








