اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی رہنماؤں کو پارٹی ترجمان نامزد کردیا،پاکستان تحریک انصاف نے فرخ حبیب،شعیب شاہین ،رؤف حسن ،علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر کو (پی ٹی آئی) کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ نامزد ترجمان قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی مؤقف سے آگاہ کریں گے۔
خیال رہے کہ رؤف حسن سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف کے عہدے پر بھی فائز ہیں جبکہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن اور پارٹی چیئرمین کے وکیل ہیں۔
علی محمد خان سمیت 4 رہنما پی ٹی آئی ترجمان مقرر








