بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا

بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ہاتھوں کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ پاکستان کی سینیٹ میں بھی پہنچ گیا۔ اس حوالے سے تحریک سینیٹ میں جمع کرا دی گئی۔
بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’’را‘‘ کی سکھوں کی نسل کشی کیخلاف دنیا بھر میں سکھ برداری یک زباں ہو گئی۔

پی ٹی آئی سینیٹر گردیپ سنگھ نے کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے تحریک سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔

ایوان بالا میں جمع کرائی گئی تحریک میں کہا گیا ہے کہ بھارت بطور ریاست دنیا بھر میں دہشت گردی کا نا صرف مرتکب ہے بلکہ اسے فروغ دیتا رہا ہے۔

سینیٹر گردیپ سنگھ نے کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ سینیٹ میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشتگردی کی حیقیت کھل کر ساری دنیا کے سامنے آ گئی۔