بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف جیسا لیڈر ہی ملکی معیشت کو سنبھال سکتا ہے: ملک احمد خان

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ نوازشریف جیسا لیڈر ہی ملکی معیشت کو سنبھال سکتا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف بے بنیاد سیاسی مقدمات بنائے گئے، معاشرے اور سیاست میں بہت تقسیم بڑھ گئی ہے، عوام کی نوازشریف سے توقعات وابستہ ہیں، اگر الجھاؤ میں لگے رہیں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے مزید اضافہ ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا اس وقت پاکستان کا بڑا مسئلہ معیشت، بے روزگاری ہے، نوازشریف جیسا لیڈر ہی معیشت کو سنبھال سکتا ہے، نوازشریف تمام مسائل کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، لوگوں کے لئے بجلی بل دینا مشکل ہوگئے ہیں، قوی یقین ہے نوازشریف کی قیادت میں ملک اس بھنور سے نکلے گا۔