بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کی واپسی سے متعلق خرم دستگیر نے نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو جواب دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو جواب دیدیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف ملک کی 2 عدالتوں کی مرضی سے باہر گئے تھے، اب عدالت کی ہی مرضی سے واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایئرپورٹ سے پہلے مینار پاکستان جائیں گے پھر اگلے دن عدالت جائیں گے۔

خیال رہے کہ سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز ایک پروگرام میں کہا تھا کہ نواز شریف ملزم کی حیثیت سے آئے تو گرفتار کیا جائے گا۔