اسلام آباد (اصغر چوہدری ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے کی سماعت کیلئے بنچ کی تشکیل کا خیرمقدم کیا گیا ہے ترجمان تحریک انصاف کے مطابق سول آبادی کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کی دنیا کے کسی مہذب جمہوری معاشرے میں کوئی گنجائش ہے نہ ہمارا دستور اس کی اجازت دیتا ہے، اٹارنی جنرل کی عدالتِ عظمیٰ کو 3 اگست 2023 کو کروائی گئی یقین دہانی اور عدالتی ہدایات بھی ریاست کو ایسے ٹرائلز سے دوٹوک انداز میں منع کرتی ہے، بدقسمتی سے دستور سے سنگین انحراف کی راہ پر گامزن ریاستی مشینری آئین، اٹارنی جنرل کی یقین دہانی اور سپریم کورٹ کی واضح ہدایات سے کھلے انحراف پر بضد رہتے ہوئے متعدد شہریوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی آگے بڑھا رہی ہے، ہمیں توقع ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں اس معاملے کی سماعت کیلئے قائم بنچ فوری طور پر اس کا نوٹس لے گا اور ریاست کو دستور و قانون سے تجاوز سے روکا جائے گا، امید ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر دستور کی منشا کو بھی پہلے سے بڑھ کر واضح کرے گی اور اس باب میں اٹھائے جانے والے انتظامی و لیجسلیٹیو اقدامات کالعدم قرار دے کر منصفانہ سماعت کے دستوری حق کو پھر سے زندہ کرے گی.
پاکستان تحریک انصاف کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے کی سماعت کیلئے بنچ کی تشکیل کا خیرمقدم








