بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

پاکستان کا سرکاری ذرائع ابلاغ کے ذریعے سی پیک منصوبوں کو اجاگر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےکہاکہ پاکستان چین کے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،بی آر آئی منصوبہ معاشی ترقی کے ذریعے امن اور خوشحالی لانے کا مظہر ہے،معاشی ترقی کے لئے سی پیک کی مرکزیت اور چین کے ساتھ آہنی دوستی کے حوالے سے عوامی آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار ناگزیر ہے، ان خیالات کااظہارا نہوں نے چین کی پولیٹیکل قونصلر مس باؤ ژونگ کی قیادت میںملاقات کرنے والے چینی وفد سے کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مرحلے میں چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں روابط اور تعاون کو مضبوط بنائے گا،پاکستان چین کے ترقی کے تجربے سے استفادہ کا خواہاں ہے،غربت کے خاتمے، تحقیق و ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیا اور دیگر شعبوں میں چین کی کامیابیوں سے استفادہ کریں گے، سی پیک کو محبت کی راہداری بنایا جائے گا،ملاقات میںدونوں ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے،پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے ذریعے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو اجاگر کرنے کا فیصلہ،مشترکہ رپورٹنگ، میڈیا وفود کے تبادلوں میں عملی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیاگیا۔چینی پولیٹیکل قونصلر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ میڈیا سمیت آئی ٹی، زراعت اور صنعتی شعبے میں تعاون کو آگے بڑھائیں گے، ملاقات میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ای پی ونگ، منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی، ڈائریکٹر جنرل پی بی سی اور ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز پی ٹی وی موجود تھے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے