بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

نوازشریف 4 سال بعد پاکستان واپسی کیلئے دبئی ایئرپورٹ پہنچ گئے

دبئی (نیوزڈیسک) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپسی کیلئے دبئی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

نوازشریف امارات ہلز سے ٹرمینل ٹو پہنچے، سابق وزیراعظم کی چار سال بعد آج وطن واپسی ہو رہی ہے۔

قائد مسلم لیگ ن کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، دبئی ایئرپورٹ پر پرواز نے 8 بج کر 25 منٹ پر پرواز بھرنا تھی، اب کچھ دیر بعد روانہ ہوگی، کارکنوں اور صحافیوں سمیت 194 افراد جہاز میں سوار ہوں گے، طیارہ دن ساڑھے 12 بجے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا۔

سابق وزیر اعظم کے خصوصی چارٹر طیارے کو فضائی حدود کے استعمال اور لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔

اسلام آباد میں ایک گھنٹہ قیام کے دوران سابق وزیر اعظم قانونی مشاورت کریں گے جس کے بعد وہ لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، لاہور ایئرپورٹ پر ڈھائی بجے لینڈنگ متوقع ہے، نوازشریف مینار پاکستان پہنچ کر جلسے سے خطاب کریں گے۔

وطن واپس پہنچنے پر پارٹی کی جانب سے نواز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا، سابق وزیر اعظم کی آمد پر لاہور شہر پر پھول نچھاور کئے جائیں گے، سیسنا طیارے لاہور پر پھول گرائیں گے، اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) نے نجی فضائی کمپنی سے رابطہ کیا جسے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت بھی دے دی ہے، نواز شریف کی آمد پر ڈیڑھ گھنٹے تک دو طیارے شہر پر پھول برسائیں گے۔

دوسری جانب نواز شریف کے استقبال کیلئے مختلف علاقوں سے آئے لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہے، پنڈال میں پارٹی پرچموں کی بہار، سٹیج پر بڑی سکرین لگا دی گئی، جلسہ گاہ اور اس کے اطراف قائد (ن) لیگ کی تصاویر والے خیر مقدمی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں، جلسہ گاہ میں پارٹی ترانے بجائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے