بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

محسن نقوی کا راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم

راولپنڈی(ممتازنیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا، منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

محسن نقوی نے خالصہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اضافی ورک فورس لگا کر کام کی رفتار تیز کی جائے، نیسپاک کو پراجیکٹ سے متعلق ڈرائنگ کا کام جلد فراہم کیا جائے، ارتھ ورک سلو ہے اسے تیز کیا جائے اور ڈمپرز کی تعداد بڑھائی جائے۔

محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کو پراجیکٹ کا باقاعدگی سے وزٹ کر کے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو خود مانیٹر کروں گا۔

بعدازاں محسن نقوی ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس پہنچے جہاں کرنل ندیم نے ارتھ ورک کے کام کے بارے میں بریفنگ دی اور وزیر اعلی کو پراجیکٹ سے متعلقہ دیگر امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے