مسلم لیگ (ن) کے قائد کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل نہیں ہوا، جو اب سے کچھ دیر پہلے دبئی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا تھا۔
نواز شریف کا چارٹر طیارہ ایران کی حدود سے ہوتا ہوا، اسلام آباد کی جانب گامزن ہے۔ طیارہ کچھ دیربعد پاکستان کی فضائی حدودمیں داخل ہوجائے گا۔
نواز شریف کی دبئی سے اسلام آباد پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ ہے، جس کے تحت سابق وزیراعظم کا جہاز تقریباً دوپہر1 بجکر50 منٹ اسلام آباد میں لینڈ کرے گا۔
طیارہ دبئی ائرپورٹ سے صبح نو بجکر 25 منٹ پراسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن طیارہ ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر کا شکار ہوگیا۔
نواز شریف کی وطن واپسی پر اسلام آباد کے دونوں ائرپورٹس پر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، نواز شریف اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج سے آئیں گے۔









