بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

آج پاکستان اور خطے کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہوگا : مریم اورنگزیب

لاہور (نیوزڈیسک) لیگی رہنما مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہوگا،نوازشریف وزیراعظم تھے، ہیں اور چوتھی باربھی بنیں گے۔

لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سے قافلے لاہورجلسہ گاہ کی جانب گامزن ہیں ، پاکستان کے عوام مشکلات میں گھری ہوئی ہے، نوازشریف کی آمد عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی نظر آج صرف اور صرف نوازشریف پر لگی ہوئی ہیں ، شہبازشریف نے 16ماہ میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ایوان وزیراعظم کے دروازے نوازشریف کیلئے 21اکتوبر کو کھل گئے ہیں، لوگ مینار پاکستان کی طرف نظر لگائے بیٹھے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج 2بجے سندھ اور کوئٹہ کی ٹرین یہاں پہنچے گی، نوازشریف کا آنا پاکستان کیلئے نئے عروج،خوشحالی اور ترقی کی نوید لیکر آرہا ہے، 2017میں مہنگائی ملک کی کم ترین سطح پر تھی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف ائیر پورٹ سے سیدھا جلسہ گاہ آئیں گے، پاکستان آج نئی تاریخ لکھنے جارہا ہے ، آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہوگا، مینار پاکستان میں پورا ملک نوازشریف کا استقبال کرے گا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کا بیٹا نوازشریف واپس آرہے ہیں، شہبازشریف نے واضح کہا تھا کہ ٹریفک کی روانگی سے لاہوریوں کو کوئی تکلیف نہ ہو، ہم نے جلوسوں کو روٹس دیئے ہوئے ہیں، نظم و ضبط کے ساتھ جلوس آئیں گے ، ہم عوام کو آسانیاں دینے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی عزت کرتے ہیں، ہم اپنے سیاسی مخالفین کو گالی نہیں دیتے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مؤقف کی عزت کرتے ہیں ، نوازشریف کی آمد ہے، مریم نواز،حمزہ شہباز 3بجے پنڈال میں آجائیں گے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے