لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے لاہور مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے اپنے قائد میاں نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی کی خوشی میں مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا ہے۔ جلسے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ن لیگ کے رہنما اپنے اپنے حلقوں سے کارکنوں کا جلوس لے کر پنڈال میں پہنچ رہے ہیں۔
دوسری جانب مریم نوازوالد کی آمد پر آبدیدہ ہوگئیں ۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔
والد کی چار سال بعد واپسی پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں








