نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت میں بیان دیا ہے کہ اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن کا ثبوت نہیں، کیس مزید نہیں چلایا جا سکتا۔ جب کہ سابق وزیر خزانہ کیخلاف ریفرنس پر محفوظ فیصلہ آج 1 بجے سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت سابق وزیرخزانہ اور ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ریفرنس پر محفوظ فیصلہ آج 1 بجے سنائے گی۔
دوسری جانب نیب حکام نے احتساب عدالت میں فیصلے کے قبل بیان دیا ہے کہ اسحاق ڈارکیخلاف کرپشن کا ثبوت نہیں، سابق وزیرخزانہ کے خلاف کیس مزید نہیں چلایا جاسکتا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کے دلائل پر نیب پراسکیوٹر سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے، اور کہا ہے کہ نیب پراسکیوٹرجنرل اس نکتے پر تحریری طور پر لکھ کردیں۔
جج محمد بشیر اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پراعتراض نہیں تو لکھ کر دے دیں، یہ نہ ہو کل نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیے ہیں،عدالت فیصلہ سنا دے۔
جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ تحریری طور پر لکھ کردے دیں، ہم ایک بجے فیصلہ سنائیں گے۔









