اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کی دو نیب ریفرنسز میں سز اکے خلاف اپیلیں بحال کرنے کیلئے درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی جانب سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں وکیل امجد پرویز کی جانب سے دائر کی گئیں جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیلوں کو بحال کر کے میرٹ پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے عدم پیری کی وجہ سے دونوں اپیلیں خارج کر دی تھیں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی دو نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کیلئے درخواستیں دائر کر دی گئیں








