اسلام آباد(ممتازنیوز )الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی انتخابی نشان ’’عقاب‘‘ الاٹ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی، استحکام پاکستان پارٹی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل استحکام پاکستان پارٹی نے کہاکہ ہمیں انتخابی نشان عقاب الاٹ کیا جائے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ اپنی اور بھی ترجیحات بتا دیں،الیکشن کمیشن نے آئی پی پی کو انتخابی نشان الاٹ کے کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا۔









