چنئی (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 22ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان پاکستان کے خلاف پہلے بولنگ کرے گا۔
ٹاس کے موقع پر حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد نواز بخار کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔









