اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (PIA) کے امور کا جائزہ اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی پیش رفت کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا،اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
نگراں وزیراعظم نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک حکومت اسکی ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی،خسارے کا شکار سرکاری اداروں (SOEs) کی جلد سے جلد نجکاری کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے،پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کیا جائے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج اسلام آباد میں پی آئی اے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں نگران وفاقی وزراء شمشاد اختر، فواد حسین فواد، مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی،اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال اور نجکاری کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے اس سے متعلقہ تمام اقدامات کے اہداف کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور باقائدگی سے اس سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کیا جائے،نگراں وزیراعظم








