بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

بائیومیٹرک نواز شریف کا حق، 2018 کی لیول پلیئنگ فیلڈ یاد ہے، انوار الحق

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کیا آپ سب کو 2018 میں لیول پلئینگ فیلڈ یاد ہے، نوازشریف کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں دیا گیا، وہ پاکستانی شہری ہیں اور بائیو میٹرک ان کا حق ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کا کہنا تھا کہ چینی میڈیا میں ہمیں بہت بہتر کوریج ملی ہے، چینی صدر سے ملاقات انتہائی مثبت رہی، پاکستان میں کوئی بھی حکومت ہو، چین سے ملاقات میں تسلسل اہمیت کا حامل ہے، امید ہے حالیہ ملاقات کے بعد سی پیک کا تسلسل جاری رہے گا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ دورہ چین میں نجی کمپنیوں نے سرمایہ کاری پر سنجیدگی کااظہار کیا، سی پیک کے دوسرےمرحلے میں چین کی نجی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔

انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ چین میں روس، کینیا اور دیگرممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی، کینیا کے صدرسے ارشد شریف کے قتل کیس پربھی بات ہوئی، اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قتل کیس کی کافی حد تک تحقیقات ہوچکی ہے اور جو تحقیقات رہتی ہے وہ بھی مکمل ہوگی۔

نگراں وزیراعظم نے بتایا کہ مختلف ممالک کی قیادت کیساتھ مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر بات کی، حیرانی ہوئی کہ ارمچی دنیا کے جدید ترین شہروں میں سے ایک ہے، چین اور پاکستان میں ایک دوسرے سے متعلق معلومات کا تبادلہ ہوناچاہیے، چین سے 20 کے قریب مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے، ایک عرصے بعد چین کیساتھ اتنی بڑی تعداد میں معاہدے ہوئے ہیں چین نے مسئلہ کشمیر میں ہمارے موقف کی حمایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا، نئی حکومت مانیٹری کرےہم نےکتنااورکیساکام کیا اور وہ اسے آگے لیکر چلے، جب بھی کوئی حکومت آتی ہے وہ اپنے فیصلے لیتی ہے، ہمارے فارن منسٹر کا فیصلہ تھا کہ روس کیساتھ میٹنگ ہو، قومیں،مملکتیں ایک دوسرے کیخلاف ہوتی ہیں پھرایک ساتھ بھی ہوجاتی ہیں، اب کے حالات میں چائنہ روس کوآرڈنیشن ہورہی ہے، ماضی میں ان کا ایک رویہ تھا، ہمارابھی تھا، دونوں اطراف سے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع مل رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوچکی ہیں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوگا، لیول پلیئنگ فیلڈ مخصوص جماعتوں کو جتوانے کیلئے بنائی جائے تو پھر تو بات کریں، میں سیاسی باتیں کرنا نہیں چاہتا، لیکن کیا آپ سب کو 2018 میں لیول پلئینگ فیلڈ یاد ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں دیا گیا، وہ پاکستانی شہری ہیں اور بائیو میٹرک ان کا حق ہے، نوازشریف پیدائشی پاکستانی ہیں تو انکی بائیومیٹرک کیلئے کونسااضافی اقدام ہوگیا، آپ نادرا جائیں تو کیا وزیراعظم آفس کی اجازت درکار ہوگی۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان سے کہا جارہا ہے کہ لوگ ن لیگ میں شمولیت کریں گے، کیا بلوچستان کے لوگوں کا ن لیگ میں جاناغیرقانونی ہے، جو جہاں جس پارٹی میں رہنا چاہے انکی مرضی ہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور جے یوآئی سمیت جو جہاں جانا چاہیں انکی مرضی، میرے دفتر سے کسی نے کہا اس کی پارٹی میں جائیں تو پھر میں جوابدہ ہوں۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہتےہیں غیرقانونی مقیم لوگ واپس جائیں اورقانونی دستاویز لے کر آئیں، ہم ایکسرسائز ان کیخلاف کررہے ہیں جو 40 سال سے مقیم ہیں، ہم نے صرف یہ کہا ہے کہ آپ نے جن جن لوگوں کو لیکر جانا ہے ہمیں بتائیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے