ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ برائے الیکٹرانک گیم کا اعلان کردیا۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 2024 کے موسم گرما میں منعقد ہوگا اور ہر سال سعودی عرب اس کی میزبانی کرے گا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ برائے الیکٹرانک کھیل سٹیبلشمنٹ کا بھی اعلان کیا ۔
یہ غیر منافع بخش ادارہ ہوگا جس کے تحت ہر سال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا کرے گا۔
ورلڈ کپ ٹورنامنٹ برائے الیکٹرانک کھیلوں کی میزبانی سے سعودی عرب عالمی مقابلوں کی میزبانی کے حوالے سے دنیا کا اہم مرکز سمجھا جائے گا۔
سعودی ولی عہد نے ای سپورٹس ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا








