بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف مری میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، والہانہ استقبال

 

مری: مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کشمیر پوائنٹ مری اپنی رہاش گاہ پہنچ گئے، کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے مری پہنچنے پر لیگی کارکنوں سمیت خواتین ورکرز نے کشمیر پوائنٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، کارکنوں نے زبردست انداز میں ’وزیراعظم نوازشریف‘ کے نعرے لگائے۔

میاں نوازشریف براستہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچے، شدید سردی کے باوجود مسلم لیگی کارکن میاں نوازشریف کے استقبال کے لئے کشمیر پوائنٹ پر موجود رہے۔