بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

تعلیم آپشن نہیں ضرورت، طلبہ پر فرض ہے ملکی مسائل کا حل تلاش کریں: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ تعلیم آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، طلبہ پر فرض ہے کہ وہ ملکی مسائل کا حل تلاش کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نسٹ کے سالانہ کانووکیشن میں شرکت کی، نسٹ کا سالانہ کانووکیشن یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد کیا گیا، چیئرمین نسٹ بورڈ آف گورنرز چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالب علموں کو اعزازات عطا کئے، آرمی چیف نے گریجویٹ طلبہ، والدین اور اساتذہ کو دلی مبارک باد بھی دی، کانووکیشن ویک میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علموں کو ڈگریاں عطا کی گئیں، نسٹ کے 3500 طلبہ کو 7 مختلف ڈسپلنز میں ڈگریاں دی گئیں۔

آرمی چیف نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج طلبہ کی زندگیوں میں نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے، تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، چیلنجز کے حل کے لئے فکری وسائل کو بروئے کار لائیں، طلباء پر فرض ہے کہ وہ ملکی مسائل کا حل تلاش کریں۔

آرمی چیف سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ یہ دن تبدیلی سے زیادہ ذمہ داری کے اظہار کا متقاضی ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے