بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ ایک ہزار ارب روپے سے متجاوز  

 

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے بجٹ خسارے کی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، وفاقی حکومت کی خالص آمدن ایک ہزار 406 ارب جبکہ اخراجات 2 ہزار 420 ارب روپے سے زائد ہیں۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایاگیا کہ وفاقی حکومت نے قرضوں پر سود کی مد میں ایک ہزار 379 ارب روپے خرچ کیے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر بجٹ خسارہ ایک ہزار 14 ارب روپے ریکارڈ ہوا، صوبوں نے 51.54 ارب روپے کم خرچ کر کے وفاق کو فائدہ پہنچایا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 962 ارب 80 کروڑ روپے پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے قومی محاصل میں سے صوبوں میں 1088 ارب روپے تقسیم کیے، 3 ماہ میں دفاع پر 343 ارب، پنشن پر203 ارب روپے خرچ ہوئے۔

اس کے علاوہ 3 ماہ میں حکومتی امور پر 132 ارب خرچ ہوئے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے