بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

غیرقانونی افرادکی نشاندہی کرلی گئی، یکم نومبر کے بعد کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا،وزیرداخلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگران وزیرداخلہ سرفراد بگٹی نے کہا ہے کہ تمام غیرقانونی افرادکی نشاندہی کرلی گئی ہے اور حتمی پلان مرتب کرلیا گیا ہے، غیرقانونی پاکستانی شناخت رکھنے والوں کو جیلوں میں بھیجا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیلئے حتمی پلان مرتب کر لیا گیا، اور ان کے انخلا کیلئےعارضی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں، غیر قانونی افراد کو 50 ہزار روپے سے زائد رقم لے جانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی افراد کی معاونت کرنے والوں سے رعایت نہیں کی جائے گی، نادرا سے حاصل کردہ غیر قانونی شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، اور غیرقانونی طور پر پاکستانی شناخت رکھنے والوں کوجیلوں میں بھیجا جائےگا،نادرا کے فیملی ٹری میں ہونے والوں کی بھی جلد نشاندہی کرلی جائے گی۔
سرفرازبگٹی نے بتایا کہ تمام غیر قانونی افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ریاست کے پاس غیرقانونی افرادکاڈیٹاموجود ہے، 31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی مقیم افراد سے سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، تاہم رضاکارانہ واپس جانے والوں کو سہولیات دی جائیں گی۔
نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کیلئے بزنس ویزا کی سہولت متعارف کرائی ہے، جو بھی پاکستان آئے گا وہ ویزا لے کر آئے گا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے