بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

صدرعارف علوی کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے انٹرویو پر اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ان کے انٹرویو میں تاثرملا کہ انتخابات ملتوی ہوجائیں گے، اس تاثر کو زائل کرنے کیلئے بھرپور تردید کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں صدر مملکت عارف علوی سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ابھی یقین ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہوجائے گا؟ تو جواب میں انہوں نے کہا کہ ’نہیں مجھے یقین نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ جب سپریم جوڈیشری نے اس بات کو اپنی نظر میں لے لیا ہے تو وہاں سے بہت ہی مناسب فیصلہ آئے۔
صدر مملکت کے بیان پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اور کہا ہے کہ صدر عارف علوی کے انٹرویو میں تاثرملا کہ انتخابات ملتوی ہوجائیں گے، الیکشن کمیشن اس تاثر کو زائل کرنے کیلئے بھرپور تردید کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن پہلے ہی واضح کرچکا ہے، حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، اور اعتراضات دورکرنے کا دوسرا مرحلہ کل مکمل ہوجائےگا، اعتراضات پر سماعت 30 اکتوبرسے شروع ہوگا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے