اسلام آباد(ممتازنیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ مقدمات میں ناحق سزاؤں کے خلاف قائد محمد نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی ناانصافی کے سیاہ دور میں نظام عدل پر لگنے والے دھبے کو دھونے کی طرف ایک قدم ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے لئے تمام تعریف ہے جو ظلم مٹاتا، سچائی کو عیاں کرتا اور مظلوموں کی دستگیری فرماتا ہے۔ العزیزیہ اور ایون فیلڈ مقدمات میں ناحق سزاؤں کے خلاف قائد محمد نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی ناانصافی کے سیاہ دور میں نظام عدل پر لگنے والے دھبے کو دھونے کی طرف ایک قدم ہے۔
انہوں نے کہاکہ حالات و واقعات اور ناقابل تردید شواہد ثابت کر چکے ہیں کہ کیسے پاناما سے اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی، کے تصور پر بلیک لاء ڈکشنری کی تشریح سزا بنا دی گئی۔ میں قائد محمد نواز شریف، ان سے محبت کرنے والے عوام اور کارکنوں کو مبارک دیتا ہوں۔ ان شاءاللہ فتح انصاف کی ہوگی، ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا
نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی نظام عدل پر لگے دھبے دھونے کی طرف ایک قدم ،شہبازشریف








