بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اسلام آباد میں ڈرون اڑانے پر دو روز کےلئے پابندی عائد

اسلام آباد ( ملک نجیب ) وفاقی دارالحکومت کی اہم تنصیبات اور اہم مقامات پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو دن کے لئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ رات گئے آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اسلام آباد کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ ہائی سکیورٹی زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے ہنگامی اجلاس میں تمام کیپٹل پولیس افسران نے شرکت کی ۔ اسلام آباد میں ڈرون اڑانے پر دو روز کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کسی بھی تقریب، جلسہ یا کسی تفریحی مقام، یا مارگلہ پہاڑیوں پر ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ہائی سکیورٹی زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق شہریوں کو پڑتال کے دوران تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شہری اضافی وقت کے ساتھ سفر کے لئے نکلیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اقدامات سکیورٹی خدشات کے باعث کئے گئے ہیں اور مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ آئندہ روز میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے ۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے