بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

کشمیری عوام پر ظلم کی تاریخ دہائیوں پر محیط ہے، جبر بڑھنے کے باوجود کشمیریوں میں آزادی کی تڑپ اور جذبہ بڑھا ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس جذبے کو ختم نہیں کر سکتی، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ریلی سے خطاب

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پر ظلم کی تاریخ دہائیوں پر محیط ہے، ہندوستان نے 27 اکتوبر 1947ءکو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی شدید خلاف ورزی اور اپنے آئین سے روگردانی کا مرتکب ہے، جبر بڑھنے کے باوجود کشمیریوں میں آزادی کی تڑپ اور جذبہ بڑھا ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس جذبے کو ختم نہیں کر سکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام پر ظلم کی تاریخ 177 سال پرانی ہے جب 1876ءمیں انگریز سامراج نے یہ خطہ 75 لاکھ روپے کے عوض ڈوگرا راجہ گلاب سنگھ کو فروخت کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج سے 76 سال قبل بھارت نے کشمیر پر جبری قبضہ کیا، یہ جبر اور ظلم اس وقت سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے جبر اور ظلم بڑھا، کشمیری عوام کا جذبہ بھی اسی طرح بڑھا ہے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر پر جبری قبضہ کر کے بھارت نے نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی کی بلکہ اپنے آئین اور قانون سے بھی روگردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کی بات کرنے والوں کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر میں ظلم نظر نہیں آتا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ جیسے جیسے ظلم بڑھے گا، اسی طرح آزادی کا جذبہ بھی فروغ پائے گا، آزادی کے اس جذبے کو دنیا کی کوئی طاقت کم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک کو روکا نہیں جا سکتا اگر دنیا میں انصاف نہیں ہوگا تو امن نہیں ہوگا۔

قبل ازیں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی وزارت خارجہ سے شروع ہوئی اور ڈی چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے