بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(ممتاز نیوز)سپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم پاک و ہند کا نامکمل ایجینڈا ہے، خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے،پاکستان نے ہمیشہ علاقائی و عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے آواز بلند کی ہے۔

انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا کشمیری عوام کی تمام علاقائی و عالمی فورمز پر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو جاری رکھنے کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کیا جو ہر سال 27 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج کا دن اس اندوہناک واقعہ کی یاد دلاتا ہے جب 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی حکومت نے اپنی فوجیں کشمیر کی سر زمین پر اتار کر غاصبانہ قبضہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جن کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بدترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی ہزاروں قبریں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو کشمیری عوام کیلئے قبرستان بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا انسانیت سوز مظالم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں خواتین کی عصمت دری اور کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کرنا روزمرہ کا معمول بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کر کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر کو کشمیری عوام کیلئے دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل بنایا ہوا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے کشمیری عوام نے لازوال قربانیاں پیش کیں ہیں جن کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز سید علی گیلانی، مقبول بٹ، برہان وانی، یاسین ملک سمیت تحریک آزادی کشمیر کے دیگر حریت رہنماؤں کی جدو جہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی جدو جہد کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

سپیکر نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کشمیر اور فلسطین میں جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہیں ہیں اور انکے جنگی عزائم تمام دنیا کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کیے بغیر دنیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والی سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے اور مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا کہا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے اور ان تنازعات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے