لاہور(ممتازنیوز )سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کی وفات کا سن کر بے حد دکھ ہوا۔ گزشتہ دہائی کے دوران مجھے وزیراعظم لی کی چیانگ کو جاننے کا موقع ملا، وہ پاکستان کے ایک مخلص دوست تھے۔ چین پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے میں انہوں نے قابل قدر کردار ادا کیا۔جمعہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ ان کی قیادت میں سی پیک کو حقیقت میں بدلنے اور ایک پائیدار ورثہ بنانے میں مدد ملی۔ ان کی وفات سے چین ایک مخلص، معتبر مدبر جبکہ پاکستان ایک قابل اعتماد اور اچھے دوست سے محروم ہو گیا ہے۔ میں سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کے اہل خانہ، سی پی سی اور چین کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کی وفات کا سن کر بے حد دکھ ہوا،شہباز شریف








