بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈکپ کا اہم ترین میچ، جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کیخلاف ہم نے پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،حسن علی اور اسامہ میر پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں، دو نوں کھلاڑیوں کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔