سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے مؤخر کر دی گئی۔
آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی، عدالت نے آج بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ عدالت کیس میں 2 مرکزی ملزمان کو بری کر چکی ہے جب کہ شہباز شریف کو مستقل حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیندل کیس میں عدالت کی جانب سے 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
نیب ریفرنس کے مطابق 16 ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کے لئے 61 کروڑ روپے جمع کروائے، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20 جنوری 2015 کو معاہدہ کیا۔
نیب ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔









