بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

پاکستان میں اعتماد صرف نوازشریف پر کیا جا سکتا ہے: جاوید لطیف

اسلام آباد(ممتازنیوز )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف نواز شریف پر اعتماد کیا جا سکتا ہے، لوگوں میں جو فاصلے پیدا کر دیئے گئے انہیں نواز شریف ہی ختم کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ماضی میں نون لیگ کی قیادت کو جھوٹے کیسز میں پابند سلاسل کیا گیا، نوازشریف کو نا اہل کر کے پاکستان کی معیشت کو ڈبو دیا گیا، کیا قائد ن لیگ کا پاناما میں ذکر تھا، ہماری پارٹی کے خلاف مہم پر اربوں روپے خرچ کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دانشور اور تجزیہ نگار ایسا بیانیہ اور ماحول بنا رہے ہیں جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جا رہی ہے، قوم کو یاد ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اربوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے، سوشل میڈیا پر قوم بالخصوص نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک فرد کے علاوہ سب چور ڈاکو ہیں، کیا ہمارے ساتھ ناانصافی کو تمام غیر جانبدار تجزیہ نگار اور دانشور تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین جسے چور ڈاکو کہتے تھے وہ بھی کہہ رہے انصاف نہیں ہو رہا، انصاف ہر وقت فاسٹ ٹریک پر ہونا چاہیے، ہم وینٹی لیٹر پر پڑی معیشت کو دیکھ رہے ہیں، آج پاکستان کے اندر دو طرح کے طبقوں کو سہولت دی جارہی ہے، ایک عالمی قوت کے اعلیٰ کار ہیں جن کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔

میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ باوقار ریاست کے طور پر نواز شریف ہی دنیا میں پاکستان کو آگے لیکر جاسکتے ہیں، اداروں سے گزارش ہے کہ خدا کیلئے پاکستان پر رحم کریں، ووٹ کو عزت دیں، جتنا جلدی ہو الیکشن کروائے جائیں، قبولیت پر سودے بازی نہ کی جائے، جتنا جلدی ہو جن کا مینڈیٹ ہے انہیں آنے دیا جائے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے