اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق سپیکر اسد قیصر کے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسد قیصر صاحب! نواز شریف کبھی آر ٹی ایس کا گلا دبوچ کراور ججوں جرنیلوں کی سہولت کاری سے اقتدار میں نہیں آیا۔ وہ اب بھی انشااللہ عوامی حمایت ہی سے آئے گا۔ہفتہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں عرفان صدیقی نےکہاکہ آپ دعووں سے قبل دفاعی تنصیبات، شہدا کی یادگاروں پر حملوں اور فوج میں بغاوت کی کوششوں کا قرض تو چکا لیجئے۔ پھر دیکھی جائے گی۔
نواز شریف اقتدار میں پہلے بھی عوامی حمایت سے آیااب بھی آئے گا، عرفان صدیقی کااسد قیصر کے بیان پرردعمل








