بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

فلسطینی بچوں کی شہادت پر اسرائیل و بھارت کا گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب

فلسطینی بچوں کی مظلومانہ شہادت پر پردہ ڈالنے میں اسرائیل و بھارت کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر غزہ کے حملے میں 4 سالہ فلسطینی بچے کی شہادت پر سوشل میڈیا پر بہت سی پوسٹس میں افسوس کرنے کے بجائے اس خبر کو ہی غلط قرار دیا جارہا ہے۔
برطانوی میڈیا نے ایک بچے عمر بلال البنا کا ذکر کیا جو غزہ شہر کے مشرق میں واقع علاقے زیتون پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوا۔ تاہم جس طرح سوشل میڈیا صارفین نے اس کی شہادت کی تردید کی اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک طرف تو اسرائیل غزہ پر فضائی حملے کررہا ہے، ساتھ ہی میڈیا وار بھی جاری ہے، جس میں بچوں پر ہونے والے تشدد کا ڈھٹائی سے انکار کیا جارہا ہے یا پھر اسے غیراہم دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اپنے پیاروں کے کھونے پر غمزدہ اہل خانہ اور عزیز و اقارب ان جھوٹے الزامات پر شدید صدمے سے دوچار ہوجاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمر البنا کی شہادت پر اسرائیل کے حامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں عمر کے اہل خانہ اس کے جسد خاکی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ “یہ ایک اصلی بچے کی لاش نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک گڑیا ہے” اور حماس اور فلسطینی مسلمان غزہ میں بچوں کی موت کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔
اس جھوٹی پوسٹ کو لاکھوں بار دیکھا گیا بلکہ اسرائیلی حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ سمیت دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کے اکاؤنٹ سے بھی ری ٹوئٹ کرایا گیا۔ صرف یہی نہیں اس پوسٹ کی بھارت میں اسرائیل کے حامی اور حماس مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے خوب تشہیر کی گئی۔
تاہم برطانوی میڈیا نے یہ تصویر کھینچنے والے فوٹوگرافر محسن الحلابی کو ڈھونڈ نکالا اور ان سے رابطہ کیا، تو انہوں نے اس تصویر کی سچائی کی تصدیق کی۔
برطانوی میڈیا نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے لیے کام کرنے والے دوسرے فوٹوگرافر محمد عابد سے بھی رابطہ کیا تو انہوں نے بھی بچے کی شہادت کی تصدیق کی اور اسی واقعے کی مختلف زاویوں سے تصاویر دکھائیں جو انہوں نے کھینچی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ 12 اکتوبر غزہ میں الشفا اسپتال کے باہر کا منظر تھا، جس کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر محسن حلابی نے شیئر کی ہے۔
فیکٹ چیکنگ کے دیگر اداروں مثلا ALT نیوز کی جانب سے بھی عمر بنا کی شہادت کی تصویر کی تصدیق کی گئی۔
بعدازاں فوٹوگرافر محمد عابد نے اپنی کھینچی گئی تصویر کے ساتھ ایک انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “یہ لاش گڑیا کی نہیں بلکہ ایک بچے کی ہے اور یہ تصویر میں نے الشفاء ہسپتال میں کھینچی ہے اور یہ بالکل سچ ہے۔”

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے