جہانیاں(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں گئی جن کے دلوں میں پاکستان کا درد نہیں تھا، ہم اس لئے اکٹھے ہورہے ہیں کہ ادھورا مشن پورا کیا جاسکے، ہار ماننے کو تیار نہیں، اپنے سفر کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے، ہمیں دشمنی نہیں کرنی، مخالفانہ بیانات اور انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ایسا پاکستان بنائیں گے جس کا خواب 10، 12 سال پہلے دیکھان شروع کیا تھا۔
جہانیاں میں استحکام پاکستان پارٹی کے پہلے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے، 300 یونٹ تک بجلی مفت اور نوجوانوں کو روزگار دینا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔
آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا کہ آج لوگ دور دور سے آئے ہیں، ہم اکٹھے رہیں گے اور نیا پاکستان بنانے کی کوشش کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے، 10 پہلے بہتر پاکستان بنانے کیلئے اکٹھے ہوئے تھے، سارا پلان تیار تھا، معاشی بہتری لانی تھی، صنعت کو فروغ دینا تھا تاکہ نوکریاں ملیں، پاکستان کے ہر شعبے میں تبدیلی لانی تھی یہ ہمارا پلان تھا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے لیے 10سال محنت کی تھی،نیا پاکستان بنانے کی کوشش کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،سارا پلان تیار تھا، کس طرح کیا کرنا ہے،جس جذبے سے پی ٹی آئی میں گئے وہ کام پورا نہیں ہوسکا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ڈوریں ان ہاتھوں میں تھی جنہیں پاکستان کا درد نہیں تھا،ہم تمام لوگ جنہوں نے سفر شروع کیا تھا ہار ماننے کو تیار نہیں،صنعت کو فروغ دینا تھا تاکہ نوکریاں ملیں،ملک کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے،ایسا ماحول بنائیں گے کہ ہر نوجوان کہے گا پاکستان میں ہی رہنا ہے،ہم نے کسانوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے،افسوس چند وجوہات کی بنا پر خواب ادھورے رہ گئے،اس وقت شخصیت اہم نہیں، سب سے اہم آپ عوام اور ملک ہے،عوام خوش ہوگی، ترقی ہوگی تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔
پی ٹی آئی کی ڈوریں ان ہاتھوں میں تھی جنہیں پاکستان کا درد نہیں تھا:جہانگیر ترین








