بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

عدلیہ میں نئی قیادت آنے سے انصاف ہوتا نظر آرہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ میں نئی قیادت کے آنے سے انصاف ہوتا نظر آرہا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے عدلیہ سیاسی پارٹی بن گئی تھی، عدلیہ میں نئی قیادت آئی ہے، انصاف ہو رہا ہے بلکہ انصاف ہوتا نظر بھی آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید کے ساتھ عدلیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپیلوں پر فیصلے جلد ہونا چاہئیں، سول کیسز میں حکم امتناع لوئر کورٹ سے سپریم کورٹ تک چل رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکم امتناع لینے والے کا ذاتی مفاد ہوتا ہے، اس سے بڑی ناانصافی کیا ہوسکتی ہے، کسی سرکاری ادارے نے کوئی وصولی کرنی ہے تو اسٹے آجاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپیلوں میں نسلیں گزر جاتی ہیں، لیکن فیصلے نہیں ہوتے، خاندانوں کے خاندان تباہ ہو جاتے ہیں، نسل در نسل دشمنیاں چلتی ہیں۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف نہ کرنے کے مترادف ہے، ججز کے رشتہ دار قانون کی پریکٹس کرتے ہیں۔
انہوں نے تجویز دی کہ اسٹے پر بھاری جرمانہ ہونا چاہیے تاکہ جھوٹا اسٹے لینے والا 10 بار سوچے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے