لکھنو: آئی سی سی ورلڈکپ کے 29ویں میچ میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل آئیں۔ میچ میں بھارت نے 100 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ انگلش ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
230 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔
اننگز کا آغاز ڈیوڈ برسٹو اور ڈیوڈ ملان نے کیا تاہم انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑاگئی اور صرف 52 رنز کے مجموعی اسکور پر ابتدائی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
اوپنر جونی برسٹو 14، ڈیوڈ ملان 16 جبکہ جو روٹ اور بین اسٹوکس صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ کپتان جوز بٹلر 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
بھارت کو 50 اووز میں 229 رنز تک محدود رکھنے میں انگلش بولر ڈیوڈ ویلی نے تین وکٹیں حاصل کرکے اہم کردار ادا کیا۔ لیکن انگلینڈ کے بیٹسمینوں نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔
میچ میں بھارتی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر شبمن گل صرف 9 رنز اور شریاس ائیر صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔
ان فارم بلے باز ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہول 39، رویندرا جڈیجا 8 اور محمد شامی نے ایک 1 رن اسکور کیا۔
کپتان روہت شرما نے 87 رنز بنائے، انھوں نے 3 چھکوں اور 10 چوکے بھی لگائے۔ جبکہ سوریا کمار 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ورلڈکپ : بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے ہرادیا







