عالمِ دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مرحوم عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے مرحوم بیٹے کی نمازِ جنازہ کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میرے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج بروز سوموار 30 اکتوبر، رات ساڑھے 7 بجے ہمارے آبائی گاؤں رئیس آباد، تلمبہ میں ادا کی جائے گی۔
میرے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج بروز سوموار 30 اکتوبر، رات ساڑھے سات بجے ہمارے آبائی گاؤں رئیس آباد، تلمبہ میں ادا کی جائے گی.
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) October 29, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ روز مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹے کی حادثاتی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہو گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرحوم بیٹے اور لواحقین کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔









