اسلام آباد(ممتازنیوز ۹چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے صوبہ بلوچستان میں آوران کے علاقے کھوڑو میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے امن کی بقا کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملےملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں









