بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا: شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا، کوئی زیادتی نہیں کی گئی، میں چلے پر ضرور گیا تھا لیکن جن نہیں ہوں کہ 3 جگہوں پر موجود ہوتا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج اللّٰہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نسلی اور اصلی ہیں، سب اللّٰہ پر چھوڑتے ہیں، میں جیل بھی گیا تو بھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے، میرے والدین اور بھائیوں کے جنازے یہاں سے اٹھے، پنڈی قبر کی دیوار تک دوستی اور دشمنی نبھاتا ہے، ہمیں اس بات ہر فخر ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سی پی او کو پتہ ہے 17 ستمبر سے 22ا کتوبر تک میں ان کے پاس تھا یا کہاں تھا، ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی، 30 کلو وزن کم ہو گیا ہے آج کالج کا کورٹ پہنا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دعا کریں میری سرجری نہ ہو، اگر سرجری ہوتی ہے، تو سب مجھے معاف کریں، راشد شفیق کی والدہ کے بعد اس کے والد کی طبعیت بہت خراب ہے، 5 اکتوبر کے کیس میں گرفتاری مطلوب ہے، کال کریں اسی وقت تھانے آجاؤں گا، میرے ڈرائیور اور ملازمین کو گرفتار نہ کریں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو لال حویلی کیس دوبارہ سننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کی جانب سے دائر درخواست کو دوبارہ سُنا جائے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے