راولپنڈی(ممتازنیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا،نومئی کوجتنے بھی واقعات ہوئے وہ گندے لوگوں کے کیے ہوئے کام تھے ،پیر کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ میں دل میں درد رکھتاہوں ،عاصم منیر ہمارے شہر کی عزت ہیں،عظیم سپہ سالارہیں،ندیم انجم ہماری عزت ،آن اورشان ہیںہمیں ان پرفخر ہے ہم کل بھی فوج کے ساتھ تھے،آج بھی فوج کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی
واضح رہے کہ شیخ رشید پی ٹی آئی کے قریبی اتحادی رہے ہیں تاہم بظاہراپنے حالیہ بیان سے انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کویہ پیغام دیاہے کہ انہوںنے ان سے راہیں جدا کرلی ہیں ،یہ امربھی قابل ذکرہے کہ شیخ رشید پارٹیاں اوروفاداریاں بدلنے کے حوالے سے ایک تاریخ رکھتے ہیں ماضی میں وہ نواز شریف کے قریبی سمجھے جاتے تھے لیکن جب مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہوئے تو انہوں نے شریف برادران اورمسلم لیگ ن کوبرابھلاکہنااورمذاق اڑاناشروع کردیا۔اب لگتاہے کہ یہی روش وہ عمران خان اوران کی پارٹی کے حوالے سے بھی اپنانے جارہے ہیں۔
9 مئی لعنتی پروگرام تھا ،جنہوں نے بھی کیا غلط کیا: شیخ رشید








